پاکستان کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا اور شہریوں کو رہنے کے لیے صحت افزا ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وڈپٹی اسپیکر قاسم سوری

103

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہاہےکہ پاکستان کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا اور شہریوں کو رہنے کے لیے صحت افزا ماحول فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کلین گرین پروجیکٹ اور بلین ٹریز سونامی جیسے منصوبات ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں سنگ میل ثابت ہونگے، پاکستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے۔

ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ عالمی دنیا کا اعتراف ہے کہ پاکستان نے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے احسن اقدامات اٹھائے ہیں،فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے قومی صوبائی اور مقامی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیونکہ وہ پالیسی ساز ہیں اور وہ ہی عمل درآمد کی سطح پر پالیسیوں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کادستخطی ہونے کے ناطے پاکستان کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے،لاہور، پشاوراور کراچی جیسے پاکستان کے بڑے شہروں کو ہر سال دھند کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جو ناقص ہوا کے معیار اور فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے،موجودہ حکومت کے کلین ایڈ گرین پاکستان، اور بلین سونامی ٹریر منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے،پاکستان میں صاف اور تازہ ہوا کی فراہمی کی طرف انتہائی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اسد قیصرنےکہا کہ ہر ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے گرین بیلٹ اور ہر گھر کے لیے اپنے صحن میں درختوں کو لگانا لازمی قرار دیا جائے،موجودہ پارلیمنٹ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے،اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں کو آپس کی تمام اختلافات بھلا کر ایک جامع ماحولیاتی پالیسی ترتیب دیں،ماحول کو آنے والی نسلوں کے لیے صحت افزا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا موجودہ حکومت کی اوولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کلین گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے،ماحول کو صاف رکھنا حکومت اور عوام کی مشترکہ زمہ داری ہے،عوام اپنے گھروں میں درخت اور باغات اگائیں تاکہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکے۔