پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ  اتوار کو کھیلے جائیں گے، بلوچستان کا مقابلہ نادرن سے این بی پی گرائونڈ کراچی میں ہوگا، سنٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوکی ٹیموں کے درمیان اسٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں کھیلا جائے گا ۔سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 جنوری کو جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائےگا۔