تحریکِ پاکستان کی تاریخ اُن بہادر مسلمانوں کی داستان ہے جنہوں نے آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا
پاکستان کی آزادی لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اور لازوال عزم کی روشن داستان
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):تحریکِ پاکستان کی تاریخ اُن بہادر مسلمانوں کی داستان ہے جنہوں نے آزادی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری نے بتایا کہ برصغیرمیں مسلمان اپنے دین، تہذیب اوراسلامی تشخص کے مطابق آزادانہ زندگی گزارنے سے محروم تھے، مسلمان قائدِاعظمؒ کے جلسوں میں بے مثال جوش اورولولے کے ساتھ شریک ہوتے تھے، بابائے قوم قائدِاعظمؒ نے ہمیشہ اصول، دیانت اور حق کی سیاست سے قوم کا اعتماد جیتا، قائداعظم نے اپنے غیرمتزلزل عزم اوراعلیٰ بصیرت سے مسلمانوں کو شعوراوراعتماد دیا ۔
بزرگ شہری نے بتایا کہ لازوال قربانیاں قوم سے تقاضا کرتی ہیں کہ وہ پاکستان کی ترقی، استحکام اورخوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔









