پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان اور شیر شاہ سوری مساجد پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان اور شیر شاہ سوری مساجد پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ان دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں معروف مذہبی اسکالرز ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ مفلیح کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر بے گناہ نمازیوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان اور شیر شاہ سوری مساجد پر دہشت گردی کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ان دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں معروف مذہبی اسکالرز ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ مفلیح کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر بے گناہ نمازیوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں مساجد میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ ترجمان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر اس طرح کے غیر انسانی حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔