پاکستان کی امدادی ٹیم خصوصی C130 طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی

کولمبو۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے خصوصی طیارے C130 کے ذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔امدادی ٹیم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کیلئے بھیجی گئی ہے ۔کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل فہیم العزیز اور سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی ٹیم …

کولمبو۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے خصوصی طیارے C130 کے ذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔امدادی ٹیم وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کیلئے بھیجی گئی ہے ۔کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل فہیم العزیز اور سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی خصوصی ٹیم کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ۔سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائےگی۔