پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کا بڑا اہم کردار ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کے اہم کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس طرح وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت پر ہر پاکستانی ڈاکٹر اشفاق احمد کا ممنون ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کے لئے دلی ہمدردی …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کے اہم کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس طرح وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت پر ہر پاکستانی ڈاکٹر اشفاق احمد کا ممنون ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کے لئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں شریک ہے۔ دریں اثناءڈاکٹر اشفاق احمد کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر وزیراعظم کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔