اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی ایک مقبول و معروف گلوکارہ نسیم بیگم کی برسی اتوار 29 ستمبر کو منائی گئی۔ وہ پاکستانی فلموں میں پس پردہ گلوکاری کے لیے اپنی منفرد پہچان رکھتی تھیں۔ 1964ء تک وہ پانچ دفعہ نگار ایوارڈ جیت چکی تھیں۔ انہوں نے بہت سے ملّی نغمے بھی گائے ہیں جن میں اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں، تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں بہت مقبول ہوا۔نسیم بیگم 24 فروری 1936ء کو امرتسر بھارت میں پیدا ہوئیں۔ نسیم بیگم نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت مشہور کلاسیکی غزل گائیکہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی ۔
اپنا پہلا فلمی نغمہ انہوں نے 1956ء کی فلم گڈی گڈا میں موسیقار غلام احمد چشتی کی ترتیب دی گئی موسیقی پر گایا۔ 1958ء میں، موسیقار میاں شہریار نسیم بیگم کی آواز سے بہت متاثر ہوئے اور اپنی فلم بے گناہ(1958ء) میں گانے کا موقع دیا۔ ان کو 1960 ، 1961، 1963 اور 1964 میں نگار ایوارڈ برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ سے نوازا گیا۔29 ستمبر 1971ء کو اُن کا انتقال ہو گیا ۔