پاکستان کی بڈگام میں پیر مہراج الدین کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے پیر مہراج الدین کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دنیا کوڈ 19 وبا کیخلاف جنگ لڑی رہی ہے جبکہ بھارتی قابض فورسز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو مزید بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بڈگام …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی جانب سے پیر مہراج الدین کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دنیا کوڈ 19 وبا کیخلاف جنگ لڑی رہی ہے جبکہ بھارتی قابض فورسز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو مزید بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بڈگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے پیر مہراج الدین کا وحشیانہ قتل، بھارتی قابض افواج کی قتل و غارت گری کا تازہ ترین واقعہ ہے۔گزشتہ روز سیکڑوں غیر مسلح مرد اور خواتین غیرت کے نام پر قتل کے خلاف پرامن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی پولیس نے پیلٹ گنز اور آنسوگیس سمیت طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت چاہے کتنے بھی مظالم کرے وہ کشمیری عوام کے ارادوں کو کمزور کر سکتا ہے اور نہ ہی کبھی بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے عزم کو دبانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے جرائم کیلئے ذمہ دار ٹھہرائےں۔