پاکستان کی بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ،باگسر اور خانجر سیکٹرز میں ورکنگ با¶نڈری میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ایل او سی …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ،باگسر اور خانجر سیکٹرز میں ورکنگ با¶نڈری میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ایک بار پھر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ساٹھ سالہ بیگناہ شہری محمد علی شہید جبکہ چھ سالہ چمن بی بی اور ستائیس سالہ ماریہ زخمی ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا و سارک) نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ د