پاکستان کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، ملک رہے گا تو ہم بھی رہیں گے اور سیاست بھی چلتی رہے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا کچھ بھی جس سے پاکستان کی بہتری ہو تو سب اس …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، ملک رہے گا تو ہم بھی رہیں گے اور سیاست بھی چلتی رہے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا کچھ بھی جس سے پاکستان کی بہتری ہو تو سب اس کو ویلکم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والے اگر اب میثاق لا رہے ہیں تو پہلے ڈیڑھ ماہ سے کیا کر رہے تھے، نواز شریف پی ڈی ایم کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی مسلم لیگ (ن) کے بیانیے پر نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس نے کبھی ملک مخالف بیانیہ نہیں اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کے لئے اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز ہم نے نہیں بلکہ نواز شریف نے بنائے تھے۔