پاکستان کی تجارت کو یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدے کا فائدہ ہوا ہے ،وزیراعظم عمران خان کو ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارت کو یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدے کا فائدہ ہوا ہے، ہم 27 انٹرنیشنل کنونشنز جس میں ہم فریق ہیں بشمول 6 انسانی حقوق کنونشنز جو کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا حصہ ہیں، کے تحت اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارت کو یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدے کا فائدہ ہوا ہے، ہم 27 انٹرنیشنل کنونشنز جس میں ہم فریق ہیں بشمول 6 انسانی حقوق کنونشنز جو کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا حصہ ہیں، کے تحت اپنے وعدے پورے کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے حوالہ سے جوعدے کر رکھے ہیں وہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خواتین کو وراثت میں ان کا حق دلوانے کیلئے قانون سازی کی ہے، ہم بچوں سے مشقت کے خاتمہ اور مخنث افراد کے حقوق کے حوالہ سے بھی قوانین کے نفاذ کیلئے پرعزم ہیں۔ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں کے تحفظ اور تشدد کی روک تھام کے حوالہ سے قانون کو بہتر بنا رہے ہیں اور ہم انسانی حقوق کے ساتھ اپنے عزم پر بھی پوری طرح کاربند ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے بلین ٹری سونامی، ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے منصوبوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو یورپی یونین نے پہلے ہی سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری تجارت اور معیشت جی ایس پی پلس کی خصوصی حیثیت سے استفادہ کرتی رہے گی اور ہم اپنے عوام کے مفاد میں انسانی حقوق کے اپنے وعدوں پر کام کو آگے بڑھائیں گے۔