کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہم سب کو مل کرمشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی و بہتری کے لیے تعلیم کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں …
پاکستان کی ترقی کے لیے تعلیم کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

مزید خبریں
کراچی۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہم سب کو مل کرمشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی و بہتری کے لیے تعلیم کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹیکنالوجی میں انوویشن پارک کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کا یہ آئی ٹی پارک کل کے پاکستان کی تعمیر کی بنیاد بھی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم قوموں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انواراپنے خطاب میں کہاکہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہم سرسید یونیورسٹی کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پوری یونیورسٹی میں وائی فائی کی سہولت مہیا کی جارہی ہے جس سے طلباءکی اکثریت استفادہ کر سکے گی۔








