پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی دفاع کی طرح مقبوضہ کشمیر آزادی و دفاع کے لیے بھی یک آواز اور یک جان ہے،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

کوئٹہ۔05اگست ( اے پی پی )ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مودی سرکارآرٹیکل 370اور 35اے کا خاتمہ کرکے جبری طورپر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت پر سرعام ڈاکہ ڈالا ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی دفاع کی طرح مقبوضہ کشمیر کی دفاع کے لیے بھی یک آواز اور یک جان ہے ،بدھ کو …

کوئٹہ۔05اگست ( اے پی پی )ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مودی سرکارآرٹیکل 370اور 35اے کا خاتمہ کرکے جبری طورپر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت پر سرعام ڈاکہ ڈالا ہے ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی دفاع کی طرح مقبوضہ کشمیر کی دفاع کے لیے بھی یک آواز اور یک جان ہے ،بدھ کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں قاسم خان سوری نے کہا کہ 5اگست 2019کے دن نریندر مودی نے اپنے ہی ملکی قوانین اوراقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق قراردادوں کی سرعام خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر پر آئینی جارحیت کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 اور35اے کے تحت کشمیر ایک تسلیم شدہ متنازع علاقہ قراردیا گیا تھا لیکن مودی نے جبری طور پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت پر سرعام ڈاکہ ڈالا گیا اس اقدام کی نہ صرف کشمیر پاکستان بلکہ دیگر ممالک اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظمیوں نے شدید مخالفت کی گئی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام ملکی دفاع کی طرح کشمیر کی دفاع کے لیے بھی یک آواز اور یک جان ہے اور کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کی حصول کے لیے کسی بھی طرح قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔