پاکستان کی حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاءہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت

84

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاکستان نے حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاءہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہاءہوائی اڈے پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کو کسی خطرے کی صورت میں برادر ملک کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔