پاکستان کی حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں حالیہ میزائل اور ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری ابادی کو نشانہ بنانا تھا۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا کر قیمتی جانوں کو بچایا جو انتہائی قابل تحسین ہے۔ترجمان نے …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں حالیہ میزائل اور ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملوں کا مقصد شہریوں اور شہری ابادی کو نشانہ بنانا تھا۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا کر قیمتی جانوں کو بچایا جو انتہائی قابل تحسین ہے۔ترجمان نے ایسے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔