پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اورحکمت کا مظاہرہ کیا،عثمان بزدار

117
عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے،پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ معاملہ خوش اسلوبی اور افہام و تفہیم سے حل ہونا خوش آئند ہے۔پاکستان کی خاطر ہر ایک نے تدبر اورحکمت کا مظاہرہ کیا۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ دین اسلام میں بھی ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر زور دیاگیاہے۔

فہم و فراست سے معاملے کاحل ہونا پاکستان کی فتح ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔تشدد یا احتجاج سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔