اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):پاکستان نے سعودی حکومت سے عازمین حج کے لئے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت حج نے عازمین حج کے لئے کورونا ویکسین کی لازمی شرط عا ئد کی ہے۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے جس میں چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری طور پر لگوانا مشکل قرار دیا ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب سے ہونے والے رابطہ میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں نے ویکسین لگوائی ہے اور ڈاکٹر کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے ۔سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کی منظوری دے ۔ پاکستان کا موقف ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی چینی ویکسین کی منظوری دی ہے۔ اسی لئے سعودی عرب بھی چینی ویکسین کو منظور کرے۔