پاکستان کی سفارت کاری کشمیری عوام کے جائز اور اصولی مطالبہ حق خودارادیت کی حمایت میں ثابت قدم اور بے خوف ہے، سفیر عبیدالرحمن نظا مانی

کابل۔5اگست (اے پی پی):افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمن نظا مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری کشمیری عوام کے جائز اور اصولی مطالبہ یعنی حق خودارادیت کی حمایت میں ثابت قدم اور بے خوف ہے،کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان کشمیریوں کے اس بنیادی حق کے حصول کیلئے اپنی عہد بستگی پر پختہ ایمان رکھتا ہے،جنوبی ایشیا میں بھارت کے بالا دستانہ عزائم پاکستان کی …

کابل۔5اگست (اے پی پی):افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمن نظا مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری کشمیری عوام کے جائز اور اصولی مطالبہ یعنی حق خودارادیت کی حمایت میں ثابت قدم اور بے خوف ہے،کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان کشمیریوں کے اس بنیادی حق کے حصول کیلئے اپنی عہد بستگی پر پختہ ایمان رکھتا ہے،جنوبی ایشیا میں بھارت کے بالا دستانہ عزائم پاکستان کی دانشمندانہ سفارت کاری اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کے سامنے ناکام ہو کر رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کابل میں پاکستان سفارت خا نے کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عبیدالرحمن نظامانی نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ سالوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے اس کی توسیع پسندانہ اور سامراجی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے،بھارت کا اپنے پراکسی دہشت گردوں کو سپورٹ کرنا اور پاکستان کے خلاف مسلسل جارحانہ اقدامات کشمیر کے مسئلے پر ہمارے عزم کو توڑنے کی کوشش ہیں تاہم پاکستانی قوم ہماری مسلح افواج سے کندھا ملا کر بھارت کے کشمیراور جنوبی ایشیا کیلئے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کھڑے ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب میں غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔