لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز کو اشتہارات کی مد میں بھاری نقصان ہوگا ۔پاکستان کا رن ریٹ متاثر ہوگا، پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف کھیلنے سے ا نکار پر نہ صرف پاکستان کا رن ریٹ متاثر ہوگا بلکہ اس کے دو پوائنٹ …
پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز کو اشتہارات کی مد میں بھاری نقصان

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز کو اشتہارات کی مد میں بھاری نقصان ہوگا ۔پاکستان کا رن ریٹ متاثر ہوگا، پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ بھارت کے خلاف کھیلنے سے ا نکار پر نہ صرف پاکستان کا رن ریٹ متاثر ہوگا بلکہ اس کے دو پوائنٹ بھی کم ہوں گے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو اس کا نیٹ رن ریٹ متاثر ہوتا ہے لیکن مخالف ٹیم کا نہیں۔ شق 16.10.7 کے مطابق، ایسی صورت میں ڈفالٹ کرنے والی ٹیم کے پورے 20اوورز کو اس کے اوسط رنز فی اوور میں شمار کیا جاتا ہے۔مثال کے طور پر، اگر پاکستان نے 15فروری کو بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے سے انکار کیا،
تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اس فیصلے کی وجہ سے کم ہو جائے گا لیکن بھارت کا نیٹ رن ریٹ بالکل ویسا ہی رہے گا جیسا پہلے تھا۔علاوہ ازیںآئی سی سی اور براڈ کاسٹرز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ میچ کی نشریات اور متعلقہ آمدنی متاثر ہو جائے گی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ آمدن پاک بھارت میچز سے آئی سی سی کو حاصل ہوتی ہے۔ پاک بھارت میچ نہ ہونے سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔








