پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے،شیخ آفتاب احمد

ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہےکہ فتنہ خوارج کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

حضرو 04 ستمبر (اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہےکہ فتنہ خوارج کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر راشد مشتاق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر فتنہ خوارج کے خلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے افسران اور جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ایک سازش کے تحت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت اور فوج دشت گردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔ شیخ آفتاب احمد نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک وقوم کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں حالیہ فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر شیخ آفتاب احمد نے فوج کے نوجوان کو خراج تحسین پیش کی۔

مزید خبریں