اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کو دو بارہ شائع کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزادی صحافت یا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر جان بوجھ کر اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے اس طرح کے اقدام کو جائز قرار …
پاکستان کی فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کو دو بارہ شائع کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کو دو بارہ شائع کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزادی صحافت یا اظہار رائے کی آزادی کے نام پر جان بوجھ کر اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے اس طرح کے اقدام کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عالمی خواہشات کو مجروح کیا گیا ہے۔








