33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...

پاکستان کی مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقے بالخصوص غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہیمانہ تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جانیں لے لی ہیں جن میں خواتین، بچے، طبی عملہ، صحافی اور انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے کارکنان شامل ہیں جو اسرائیل کے وحشیانہ قبضے کے ایک اور سیاہ باب کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی بربریت کے تازہ ترین واقعات میں براہ راست فائرنگ کے دوران 15 فلسطینی ایمرجنسی اور سول ڈیفنس کے کارکنوں کو بے رحمی سے شہید کردیا گیا، تمام آڈیو اور ویڈیو شواہد نے اسرائیل کے نہتے بے گناہ فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس بربریت کا فوری نوٹس لے اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی اس صریح خلاف ورزی کو روکے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے آئندہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے جون 2025 کی کانفرنس کے لیے تیاری سے متعلق مشاورت کی مشترکہ صدارت کرنے پر فرانس اور سعودی عرب کی تعریف کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کانفرنس بامقصد کارروائی کے ذریعے امن اور انصاف کی امید بحال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہیے، غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے، انسانی ہمدردی کی رسائی کی ضمانت ہونی چاہیے، شہریوں اور انسانی ہمدردی کے عملے کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے یا ان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد اور موثر طریقے سے روکنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں