24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):پاکستان نے موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان صومالیہ کے شہر موغادیشو میں بزدلانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ہم ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

ہم صومالیہ کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ان کی کوششوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں