لاہور۔14جنوری(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا نہیں کھیلی اور اس شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے …
پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا نہیں کھیلی، سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کریں گے، انضمام الحق

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا نہیں کھیلی اور اس شکست پر کنڈیشنز کا بہانہ بنانا درست جواز نہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز اور مسلسل تیسری شکست پر لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف قومی ٹیم برا کھیلی، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں لیکن اس کو جواز بنانا درست نہیں، ابھی سیریز کے 2 مزید میچ باقی ہیں اس لئے کوئی بیان دے کر اپنے کھلاڑیوں پر دباو نہیں ڈالنا چاہتا، سیریز کے بعد کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔








