پاکستان کی کابل میں وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بدھ کو کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ سویلین کو نشانہ بنانا اور معمولات زندگی کو درہم برہم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کی حکومت …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وحشیانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بدھ کو کابل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگناہ سویلین کو نشانہ بنانا اور معمولات زندگی کو درہم برہم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کی حکومت اور عوام کیساتھ مکمل یہکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے کیلئے افغانستان کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔