پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ فرحان نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا اور میدان کے …

کولمبو۔18فروری (اے پی پی):پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ فرحان نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کر دیا اور میدان کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔

میچ کے آغاز سے ہی صاحبزادہ فرحان پراعتماد دکھائی دیے۔ انہوں نے پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور بعد ازاں اننگز کو دانشمندی سے آگے بڑھایا۔ ان کی سنچری نہ صرف ذاتی کارنامہ ہے بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شائقینِ کرکٹ نے ان کی اس یادگار اننگز کو بھرپور انداز میں سراہا اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ماہرینِ کرکٹ کے مطابق ان کی یہ اننگز آنے والے میچز میں ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

مزید خبریں