پاکستان کے سرکاری قرضہ پائیدارہیں اوران قرضوں کی ادائیگی کی مناسب استعدادرکھتاہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کے سرکاری قرضہ پائیدارہیں اوران قرضوں کی ادائیگی کی مناسب استعدادرکھتاہے۔ ہفتہ کویہاں جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق جون 2919ءمیں جی ڈی پی کے تناسب سے سرکاری قرضوں کی شرح 86.1 فیصد تھی جو جون 2020ءمیں 87.2 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ بات …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کے سرکاری قرضہ پائیدارہیں اوران قرضوں کی ادائیگی کی مناسب استعدادرکھتاہے۔ ہفتہ کویہاں جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق جون 2919ءمیں جی ڈی پی کے تناسب سے سرکاری قرضوں کی شرح 86.1 فیصد تھی جو جون 2020ءمیں 87.2 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ دسمبر2019ءمیں جی ڈی پی کی شرح سے قرضوں کا تناسب 84 فیصد ہوگیاتھا جس کی بنیادی وجوہات میں ایف بی آر کی جانب سے محصولات میں اضافہ اورجاری اخراجات پرسخت کنٹرول شامل تھا۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت کی دانش مندانہ اقدامات کے نتیجہ میں فروری 2020ءمیں کئی برسوں بعد پہلی مرتبہپرائمری بیلنس اضافی ہوگیاتھا۔تاہم کورونا وائرس کی وبا نے ملکی معیشت کو بری طرح سے متاثرکیا، اس سے حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں سست روی آئی ۔ترجمان نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا سے ریونیومیں کمی آئی، اخراجات میں اضافہ ہوا،اندرونی اوربیرونی طلب اور سیاحت اورتجارتی سفرمیں کمی آئی، تجارتی اورپیداواری سرگرمیاں متاثرہوئی جبکہ سپلائی میں بھی تعطل آیا۔ اس کے نتیجہ میں گزشتہ چارماہ میں بڑھوتری میں تیزی سے کمی آئی اور کوویڈ 19 سے متعلق اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارہ میں اضافہ ہوا، انہی وجوہات کی بناءپر جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ عالمی بینک نے جون 2020 ءمیں عالمی اقتصادی امکانات بارے جو رپورٹ شائر کی ہیں اس میں بتایا گیاہے کہ پاکستان کی معیشت نے جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ لچک کا کامظاہرہ کیاہے۔ترجمان نے کہاکہ ریونیومیں اضافہ اورمالیاتی نظم وضبط کی وجہ سے وسط مدتی بنیادوں پر جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پرائمری سرپلس اورافراط زرکو کم اورپائیداررکھنے میں پرعزم ہے، حکومت طویل المعیادبنیادوں پراقتصادی برھوتری کویقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گی۔