پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 113پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں، دفتر خارجہ

91
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 113پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ہفتہ کودفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 13 ، ترکمانستان سے ایک،

اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی 3 اور امریکہ سے 21پروازیں،نیپال ایک ،سعودی عرب سے دو، برطانیہ سے ایک اور اومان سے چارپرواز امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔