اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے آغاز پرپاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان کی اجلاس میں آمد کے ساتھ ہی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کا آغاز کردیا گیا۔
آغاز میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام مندوبین اپنی نشستوں پر سے کھڑے ہوگئے۔