پاکستان کے معاشی اقتصادی اعشاریے درست سمت میں جارہے ہیں ،وفاقی وزیر علی زیدی

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اقتصادی اعشاریے درست سمت میں جارہے ہیں ، اس حوالے سے موڈیز نے اپنی ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم درست فیصلے لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عروج کی راہ پر گامزن ہے ۔