22.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومشوبزپاکستان کے نامور ڈرامہ آرٹسٹ، براڈکاسٹر اور انگریزی نیوز کاسٹر رضوان واسطی...

پاکستان کے نامور ڈرامہ آرٹسٹ، براڈکاسٹر اور انگریزی نیوز کاسٹر رضوان واسطی کو ان کی 13 ویں برسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان کے نامور ڈرامہ آرٹسٹ، براڈکاسٹر اور انگریزی نیوز کاسٹر رضوان واسطی کو ان کی 13 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

رضوان واسطی 1937 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے 60 کی دہائی میں انگلش نیوز ریڈر کے طور پر کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پی ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔

- Advertisement -

رضوان واسطی نے اپنی اہلیہ اداکارہ طاہرہ واسطی کے ساتھ مل کر کئی یادگار ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں شمع، آگہی،عروسہ ، ان کہی ، انکل عرفی، تنہائیاں اور آبگینے شامل ہیں۔

ان کی بیٹی لیلیٰ واسطی بھی شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں۔ رضوان واسطی کا انتقال 24 جنوری 2011 کو ہوا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=432778

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں