پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف میں ہمیں کامیابی ملے گی، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ہمیں کامیابی ملے گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں۔انہوں …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ہمیں کامیابی ملے گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کی اور کابینہ کے پہلے اجلاس میں انہوں نے بڑے فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہنمائی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے، ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے، جس کے لیے قوم کو تیار رہنا ہوگا۔