اوٹاوا۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان کے کینیڈا میں ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن پاکستانی طالب علموں اور کاروباری افراد کے لئے ویزے میں حائل مشکلات کے خاتمہ کے لئے کینیڈین حکومت کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی کا قابل قدر سرمایہ ہیں، دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت اور تعلقات کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود …
پاکستان کے کینیڈا میں ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اوٹاوا۔ 21 جون (اے پی پی) پاکستان کے کینیڈا میں ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن پاکستانی طالب علموں اور کاروباری افراد کے لئے ویزے میں حائل مشکلات کے خاتمہ کے لئے کینیڈین حکومت کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی کا قابل قدر سرمایہ ہیں، دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت اور تعلقات کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک پائینیئرز کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا (پی پی سی او سی) کے سینئر وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے مختلف شعبوں میں پاکستانی نژاد کینیڈینز مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر انداز سے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین 2014ءمیں باہمی تجارت کا حجم 703.7 ملین کینیڈین ڈالر تھا جو کہ اب 1.4 ارب کینیڈین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔








