پاکستان کے ہاتھ سے تیار روایتی فرنیچر کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے

لاہور ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار روایتی اور عالمی معیار کے فرنیچر کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آئندہ ایک دہائی (10 سال) میں اس کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ چین میں کینٹن تجارتی میلہ 2018 کے کامیاب دورے کے …

لاہور ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ سے تیار روایتی اور عالمی معیار کے فرنیچر کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور آئندہ ایک دہائی (10 سال) میں اس کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ چین میں کینٹن تجارتی میلہ 2018 کے کامیاب دورے کے بعد منگل کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ غیر ملکی فرنیچر پروڈیوسرز اور سرمایہ کاروں نے پاکستانی فرنیچر کے برانڈز خاص طور پر ہاتھ سے تیار روایتی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔