اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):برازیل میں پاکستان کے سفارتخانے اس برازیلی صابن کو دیئے گئے عالمی اعزاز کو سراہا ہے جو پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کے ساتھ ملا کر تیار کیا گیا۔ یہ اعزاز “ویمن اِن ایگروٹیک – گلوبل سمٹ آف ویمن اِن ایگری بزنس اینڈ بائیوٹیکنالوجی” میں بیلجیم (24 تا 27 ستمبر) کو دیا گیا۔“ساوانا امازونیکا” برانڈ کے تحت برازیل کے شہر بوا ویسٹا میں تیار کردہ اس …
پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کے ساتھ ملا کر تیار کیے گئے صابن کے لئےعالمی اعزاز، پاکستانی سفارتخانے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):برازیل میں پاکستان کے سفارتخانے اس برازیلی صابن کو دیئے گئے عالمی اعزاز کو سراہا ہے جو پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کے ساتھ ملا کر تیار کیا گیا۔ یہ اعزاز “ویمن اِن ایگروٹیک – گلوبل سمٹ آف ویمن اِن ایگری بزنس اینڈ بائیوٹیکنالوجی” میں بیلجیم (24 تا 27 ستمبر) کو دیا گیا۔“ساوانا امازونیکا” برانڈ کے تحت برازیل کے شہر بوا ویسٹا میں تیار کردہ اس صابن کو عالمی انوویشن ایوارڈ دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے قدرتی وسائل اور برازیل کی کاروباری جدت کو ملا کر معیاری مصنوعات سامنے آ سکتی ہیں۔ہمالیائی گلابی نمک، جو اپنے معدنی اجزا کی دولت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان عالمی صحت اور کاسمیٹک صنعتوں میں بڑھتی ہوئی اہمیت رکھتا ہے۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس کامیابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمالیائی گلابی نمک ایک قدرتی خزانہ ہے، جو ہمارے ثقافتی ورثے اور معاشی صلاحیت دونوں کی علامت ہے۔ بیلجیم میں ایوارڈ یافتہ مصنوعات میں اس کا استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے وسائل عالمی جدت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ کامیابی ہمارے لئے برازیل سمیت دنیا بھر کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کا موقع ہے۔
پاکستان کے سفارتخانے میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کاؤنسلر ڈاکٹر محمد بابر چوہان نے کہا ہے کہ یہ کامیابی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ پاکستان کے معدنی وسائل اور برازیل کی حیاتیاتی تنوع کو ملا کر ایسی عالمی سطح کی مصنوعات بنائی جا سکتی ہیں جو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کریں۔ بیلجیم میں ملنے والا ایوارڈ اس تجارتی اور سفارتی امکانات کا ثبوت ہے جو اس قسم کے تعاون میں موجود ہیں۔برازیل میں پاکستان کا سفارتخانہ ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور پاکستان کو عالمی ویلیو چین میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔








