پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کےلئے ووٹنگ کا عمل جمعہ سے پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شروع ہوگا

لاہور ۔ 25جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنی 67 سالہ تاریخ میں یادگار ٹیسٹ میچ کے انتخاب کےلئے فینز کو ووٹ کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ ووٹنگ کا عمل جمعہ کی صبح 10 بجے سے پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شروع ہوگا۔ کرکٹ فینز کےلئے ووٹنگ کا عمل 29 جولائی صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔ …

لاہور ۔ 25جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنی 67 سالہ تاریخ میں یادگار ٹیسٹ میچ کے انتخاب کےلئے فینز کو ووٹ کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ ووٹنگ کا عمل جمعہ کی صبح 10 بجے سے پی سی بی کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شروع ہوگا۔ کرکٹ فینز کےلئے ووٹنگ کا عمل 29 جولائی صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹنگ کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے یادگار ٹیسٹ میچ کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کرےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ووٹنگ کا یہ عمل 29 جولائی کو ہونے والے آئی سی سی ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے افتتاح کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 432 ٹیسٹ میچوں میں سے 4 بہترین آپشنز کا انتخاب انتہائی قابل احترام کرکٹ مبصرین پر مشتمل ایک آزادانہ پینل نے کیا ہے۔ پینل میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شامل ہیں۔ آزادانہ پینل کی جانب سے منتخب کردہ 4 بہترین آپشنز درج ذیل ہیں۔ سال 1954ئ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اوول، سال1987ئ، پاکستان بمقابلہ بھارت بنگلور، سال 1994ئ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، کراچی، سال 1999ئ، پاکستان بمقابلہ بھارت، چنائی، اس موقع پر ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ فینز پی سی بی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کی تاریخ کے یادگار ٹیسٹ میچ کا انتخاب کرنا قومی کرکٹ فینز کو عالمی کمیونٹی سے جڑنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔