اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر نئے ملی نغمہ’’جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ‘‘ کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے،نغمہ میں جذبہ حب الوطنی کا خوبصورت اظہار کیا گیا ہے ،یہ نغمہ محض گیت نہیں بلکہ قومی ولولے اور اتحاد کی بھرپور عکاسی بھی ہے۔معرکہ حق کے دوران سامنے آنے والے قومی جذبے کو نغمے میں اجاگر کیا گیا ہے۔ واضح …
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر نئے ملی نغمہ’’جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ‘‘ کا پرومو جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر نئے ملی نغمہ’’جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ‘‘ کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے،نغمہ میں جذبہ حب الوطنی کا خوبصورت اظہار کیا گیا ہے ،یہ نغمہ محض گیت نہیں بلکہ قومی ولولے اور اتحاد کی بھرپور عکاسی بھی ہے۔معرکہ حق کے دوران سامنے آنے والے قومی جذبے کو نغمے میں اجاگر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں نغمے کی پیشکش کی جائے گی جس میں عزم، قربانی اور سربلندی کا واضح پیغام شامل ہے۔ ملی نغمہ میں علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی ولولہ انگیز آوازوں میں یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے ،قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام ہر مصرعے میں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سربلندی اور وقار کے عزم کو خوبصورت موسیقی میں پیش کیا گیا ہے۔








