پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گراس روٹ ہاکی کی ترقی و ترویج کے پروگرام کے تحت بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ بنیادی ہاکی تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر سرپرستی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ بنیادی ہاکی تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے گراس روٹ ہاکی کی ترقی و ترویج کے پروگرام کے تحت بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ بنیادی ہاکی تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔پی ایچ ایف کی زیر سرپرستی ملک بھر میں گراس روٹ سے ہاکی کی ترقی و ترویج کے پروگرام کے تحت بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوئٹہ کے تعاون سے سکول کے طلبہ کے لیے منعقدہ پانچ روزہ بنیادی ہاکی تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
کیمپ میں کوئٹہ کے 22 سکولوں کے 200 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جہاں انہیں ہاکی کے بنیادی اصولوں، کھیل کی مہارتوں، جسمانی فٹنس اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔یہ تربیتی کیمپ کوئٹہ میں دو مقامات، شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہاکی گراؤنڈ، ایوب سٹیڈیم اور اولمپین صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ، گلستان ٹاؤن میں منعقد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد سکولوں کی سطح پر ہاکی کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور قومی کھیل کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے مطابق تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد اگلے مرحلے میں ایک شاندار انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں کیمپ کے دوران تربیت حاصل کرنے والے سکولوں کی ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا، کھیلوں کے مثبت رجحان کو فروغ دینا اور سکولوں میں ہاکی کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا ہے۔








