پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو سکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد سکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب این جے وی سکول کراچی میں منعقد ہوئی
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد سکولوں میں ہاکی کا سامان تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو سکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد سکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب این جے وی سکول کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، نامور اولمپینز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں آئی پی سی سیکرٹری حکومت پاکستان و صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی، آغا صائمہ مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ سندھ ، حسن نقوی کمشنر کراچی ڈویژن، اولمپین سمیع اللہ، اولمپین حسن سردار ، یٰسین قربان، ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایوالمیشن)، سکول ایجوکیشن، جاوید نبی کھوسو، ڈپٹی کمشنر (جنوبی) کراچی،اولمپین ناصر علی، اولمپین قمر ابراہیم، اولمپین وسیم فیروز ، اولمپین سید سمیر حسین، وقاص شیخ میڈیا منیجر پی ایچ ایف ،غلام تقی خان بوسن، ڈائریکٹرپی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی ، عبدالواجد خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، قادر بخش رند ایڈیشنل ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن، محمد موسی سی ای او بورڈ این جے وی سکول زوبینہ فاروقی ہیڈ آف پی آر اینڈ کمیونیکشن،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، قومی ہیروز اولمپینز اور پاکستان ہاکی کے نمائندگان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ سکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب میں کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد رجسٹرڈ سکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد سکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا، گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور سکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا ہے۔قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لاناہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ سکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔








