پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت ، ملک میں امن و استحکام کی بحالی کیلئے افغان کوششوں کی حمایت کرتا ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف غنی کی الیکشن ریلی پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں پاکستان نے منگل کو افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف غنی کی الیکشن ریلی پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں پاکستان نے منگل کو افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف غنی کی الیکشن ریلی پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور جمہوری عمل کے استحکام کے ذریعے ملک میں مکمل امن و استحکام کی بحالی کیلئے افغان کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی افغانستان کے صوبہ پروان میں افغان صدر اشرف غنی کی الیکشن ریلی پر ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت جبکہ زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطہ میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔