اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان 2025 تک پاکستان کی آبادی24 کروڑ 20لاکھ تک پہنچ جائے گی جبکہ موجودہ آبادی 21 کروڑ 20 لاکھ ہے جس کے مطابق پاکستان آبادی کے لحاظ سےدنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک بن جائے گا ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 25 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان کے شہری علاقوں کی مجموعی آبادی 3 کروڑ 20 لاکھ تھی جبکہ اس وقت پاکستان کی مجموعی آبادی کا 36.9 فیصد شہری آبادی پر مشتمل ہے جس میں 2050 تک 50 فیصد تک اضافے کا امکان ہے اور شہری آبادی میں سالانہ 3 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سب سے بڑے شہر لاہوڑ کی آبادی 50 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ جبکہ کوئٹہ اور اسلام آباد جیسے سب سے چھوٹے شہروں کی آبادی بڑھ کر دوگنی ہو گئی ہے جبکہ باقاعدہ منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث دیہی آبادی میں بھی 2030 تک مزید اضافے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچی آبادیوں کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لئے کچی آبادی میں رہنے والوں کی صحت اور سماجی و اقتصادی حالات میں بہتری کی ضرورت ہے۔