پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے ، شہر یار آفریدی

68

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد و منشیات اور سیفران شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور دنیا کو اسے سراہنا چاہئیے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ، ایران ، افغانستان اور یو این ایچ سی آر پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی ”کیو فور” کے اجلاس میں پاکستان نے مہاجرین سے متعلق مختلف امور اور خدشات اٹھائے ہیں۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں زور دیا کہ دنیا کو پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ ہم گذشتہ 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور پاکستان اس عالمی مسئلہ کو پرامن دنیا کے لئے نمٹا رہا ہے۔