پاکستا ن کو خوشحال اورترقی یافتہ بنانا وزیر اعظم عمران خا ن کا خواب ہے،چوہدر ی ندیم افضل چن

93

سلانوالی ۔ 11 فروری (اے پی پی) مرکزی راہنماپاکستان تحریک انصاف معاون خصوصی وز یر اعظم چوہدر ی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو خوشحال اورترقی یافتہ بنانا وزیر اعظم عمران خا ن کا خواب ہے جو ہر صور ت پورا ہو گا جرات مندانہ اقدا ما ت اور معیشت دوست پالیسیوں کی بنا پر ملک میں اربوں ڈالرکی بیرونی سرمایہ کا ر ی آئی ہے سعودی عرب گوادرمیں جنوبی ایشیاءکی سب سے بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے حکومت پر تنقیدکرنے وا لو ںکو یہ تبدیلی نظرکیوں نہیں آتی کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب موجودہ حکومت کا عوام سے کیاگیاایک اوروعدہ پوراہونے جارہاہے لوٹی گئی دولت کرپٹ سیاستدانوںکوہرصورت وا پس کرناہوگی ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی کے راہنماراجہ محمدحفیظ ارائیں کی قیادت میںملنے وا لے پارٹی وفدسے با ت چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں کے نتیجہ میںدوست اوربرادرممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیںوہ وقت دورنہیںجب پاکستانی معیشت کاشماردنیاکی بڑی معیشتوںمیں ہوگاحکومت پرتنقید کرنے وا لے حکومت کی مختصر عرصہ میں حکومت کی مثالی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں۔