اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے درباری پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری کی پیپلز پارٹی چور مچائے شور پارٹی بن چکی ہے۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے معقولیت …
وزیراعظم کے بصیرت افروز خطاب سے دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ آج پاکستان کی قیادت خلوص نیت اور وژن رکھتی ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے درباری پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آصف زرداری کی پیپلز پارٹی چور مچائے شور پارٹی بن چکی ہے۔ پیر کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے معقولیت اور سنجیدہ سیاست کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بصیرت افروز خطاب سے دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ آج پاکستان کی قیادت خلوص نیت اور وژن رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی ساکھ اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔








