پاکستا ن کے ساتھ طویل اور پائیدار تعلقات نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہیں گے، ترجمان وائٹ ہائوس

واشنگٹن۔12اپریل (اے پی پی):امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے طویل عرصہ سے جاری تعاون کی قدر کرتا ہے اور اس کی نظر میں ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ بات وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد کہی۔ انہوں نے یومیہ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے طویل تعاون کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھا ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کون سی قیادت ہے ۔ امریکی ترجمان نے صدر جو بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس وقت اس حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے انتخاب کے بعد سے صورتحال کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل ، مظبوط اور پائیدار تعلقات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کے حوالہ سے بھی اہم تعلقات ہیں جو نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں حلف اٹھانے والے امریکی صدر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کوئی فون کال نہیں کی۔

واشنگٹن۔12اپریل (اے پی پی):امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے طویل عرصہ سے جاری تعاون کی قدر کرتا ہے اور اس کی نظر میں ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ بات وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد کہی۔

انہوں نے یومیہ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے طویل تعاون کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھا ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کون سی قیادت ہے ۔

امریکی ترجمان نے صدر جو بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس وقت اس حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے انتخاب کے بعد سے صورتحال کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل ، مظبوط اور پائیدار تعلقات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کے حوالہ سے بھی اہم تعلقات ہیں جو نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 میں حلف اٹھانے والے امریکی صدر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کوئی فون کال نہیں کی۔