پاک آرمی میں بطور کمیشن آفیسر بھرتی کیلئے آن لائن رجسٹریشن 28 اپریل تک جاری رہے گی

Pak Army

سکھر۔ 21 اپریل (اے پی پی):پاکستان آرمی میں بطور ریگولر کمیشن آفیسر 154 پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن 28 اپریل 2024 تک جاری رہے گی ۔

پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور ریگولر کمیشن افسر شمولیت اختیار کرنے کے لیے 154 پی ایم اے لانگ کورس کی آن لائن رجسڑیشن 25 مارچ سے جاری ہے جو 28 اپریل 2024 تک جاری رہیگی۔

مزید تفصیلات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبرز 071.5805599اور 0306.2372447 پر رابطہ کریں یا پاکستان آرمی کی ویب سائٹ ٽ www.joinpakarmy.gov پر ملاحظہ کريں۔