اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قوم نے افواج پاکستان کےساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں افغان طالبان فورسز کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔شہریوں نے کہا کہ ہم نے افغان شہریوں کے ساتھ بھائی چارہ کیا اور انہیں محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ …
پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قوم کا افواج پاکستان کےساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار،افغان طالبان فورسز کےخلاف نعرے بازی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاک افغان سرحد پرافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قوم نے افواج پاکستان کےساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں افغان طالبان فورسز کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔شہریوں نے کہا کہ ہم نے افغان شہریوں کے ساتھ بھائی چارہ کیا اور انہیں محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اُس کی وجہ یہی لوگ ہیں، یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کے لئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں، افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے، یہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ دہشتگردانہ رویہ رکھتے ہیں ۔
شہریوں نے کہا کہ آج افغان پوسٹوں پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے،ہم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے ، پاک فوج کا عزم ہے کہ ان تمام عناصر کو ختم کر دیں گے جو پاکستان کے امن کو خراب کرتے ہیں ، افغانستان ہمارے دشمن بھارت کے ساتھ کھڑا نہ ہو،بھارت ہمارا دشمن ہے اور پاک فوج اس کی ہر چال سے باخبر ہے، پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر جنگ ہو گی تو شانہ بشانہ لڑیں گے۔








