پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستان افغانستان کی افواج کی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستان افغانستان کی افواج نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی افواج کے دونوں میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحد پر مٹھائی اور گلدستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ خیبر رائفلز کے کمانڈر نے کمانڈ الیون کور اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے آئی جی کی …

اسلام آباد ۔17 جون (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستان افغانستان کی افواج نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی افواج کے دونوں میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جذبہ خیرسگالی کے تحت پاک افغان سرحد پر مٹھائی اور گلدستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ خیبر رائفلز کے کمانڈر نے کمانڈ الیون کور اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے آئی جی کی جانب سے طورخم سرحد پر افغان بارڈر پر پولیس کے کمانڈر کو گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور خوشخالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کے جواب میں افغان بارڈر پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل صادق نے بھی پاکستان کیلئے اسی طرح کے جذبات کہا اظہار کیا۔

مزید خبریں