اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کو بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنا انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان میں وقوع پذیر ہونے والے دہشت گردی کے بد ترین واقعات کا مغربی ممالک میں کبھی نوٹس تک نہیں لیا جاتا۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی …
پاک افغان سرحد پر کراسنگ پوائنٹ کی مانیٹرنگ کو مزید موثر اور سخت کیا جائے، چوہدری نثار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کو بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنا انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان میں وقوع پذیر ہونے والے دہشت گردی کے بد ترین واقعات کا مغربی ممالک میں کبھی نوٹس تک نہیں لیا جاتا۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم اور پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان واقعات سے متعلق سامنے آنے والے شواہد کی تفصیلات حاصل کیں۔








