پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی ناظم الامور پال جونز سے الوادعی ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔بات چیت کے دوران پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا فروغ اور باہمی شراکت داری، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی۔